اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایرانی ریلوے انڈسٹری ایسوسی ایشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کی بین الاقوامی ریلوے نقل و حمل نمائش میں 110 غیر ملکی کمپنیوں کی شرکت متوقع ہے.
محمد حسين قنبري نے كہا كہ ايران ميں ريلوے نقل و حمل، متعلقہ انڈسٹريز اور سازوسامان كي چوتھي بين الاقوامي نمائش كو 15 سے 18 مئي تك منعقد كيا جائے گا.
انہوں نے صحافيوں سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ اس بين الاقوامي نمائش ميں شركت كرنے والے ممالك ميں روس، جرمني، تركي، چين، اٹلي، جمہوريہ چيك، بنگلہ ديش اور بھارت شامل ہيں.
انہوں نے كہا كہ ريلوے صنعت كي يہ نمائش اسلامي جمہوريہ ايران كي كمپنيوں كے لئے ايك بہترين موقع ہے كہ وہ ريلوے شعبے اور سازو سامان كے حوالے سے دنيا كي مختلف كمپنيوں كے ساتھ تعاون كو فروغ دے سكتي ہيں.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲